اسلامی جمعیت طلبہ وفاقی اردو یونیورسٹی کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس ،مفادات سے بالا تر ہر کر طلبہ مسائل پر مل کر آواز اٹھانے اورحل کروانے پر اتفاق

انتظامیہ فوری طور پر فیسوں میں کمی کرے ،جلد از جلد نئی بلڈنگ پر کام شروع کیا جائے، اسلامی جمعیت طلبہ وفاقی اردو یونیورسٹی کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس میں مقررین کا اظہار خیال

جمعہ 18 مارچ 2016 22:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مارچ۔2016ء) اسلامی جمعیت طلبہ وفاقی اردو یونیورسٹی کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔جس میں تمام طلبہ تنظیموں کے ذمہ دارن اور نمائندو ں نے شرکت کی ۔جس میں تمام طلبہ تنظیموں کے نمائندو ں نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا طلبہ کے مسائل پر تمام طلبہ تنظیمیں مل کر آواز اٹھائیں گی اور طلبہ کے مطالبات کے حل کے لئے کوشش کی جائے گی۔

(جاری ہے)

تمام طلبہ تنظیموں نے اپنے مفادات سے بالا تر ہر کر طلبہ مسائل پر مل کر آواز اٹھانے اورحل کروانے پر اتفاق کیا ہے۔اجلاس میں مطالبہ کیا گیاکے انتظامیہ فوری طور پر فیسوں میں کمی کرے ۔جلد از جلد نئی بلڈنگ پر کام شروع کیا جائے۔تمام طلبہ تنظیموں کی طرف سے اسلامی جمعیت طلبہ کو ان مسا ئل پر بھرپور حمایت کا یقین دلایا گیا۔ اسلامی جمعیت طلبہ وفاقی اردو یونیورسٹی کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس میں دیگر مسائل پر بات چیت اوران کے حل کے لئے مشترلہ حکمت عملی بنانے پر غور کیا گیا۔جس پر تمام طلبہ تنظیموں نے اتفاق کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :