پاکستان میں صرف جماعت اسلامی کی قیادت اور کارکن کرپشن سے پاک ہیں، جماعت اسلامی سراج الحق کی قیادت میں ’’اسلامی پاکستان ،خوشحال پاکستان‘‘کی جدوجہد جاری رکھے گی ،کرپشن فری پاکستان تحریک قوم کو کرپشن کے خلاف کھڑا کرنے اور کرپٹ نظام کو اکھیڑ پھینکنے کی تحریک ہے،

نا ظمین یو نین کو نسلز کے اجلاس سے زبیر فارو ق، خالد فارو ق ،میاں رمضان ،نمیرحسن اورسید تنو یر شاہ اور حا مد اطہر کا خطاب

جمعہ 18 مارچ 2016 22:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مارچ۔2016ء) امیر جماعت اسلامی اسلام آباد زبیر فارو ق خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں صرف جماعت اسلامی کی قیادت اور کارکن کرپشن سے پاک ہیں اور جماعت اسلامی ہی ملک کو کرپشن سے پاک کرسکتی ہے ،کرپٹ طبقا ت ہماری تمام دینی معاشی و معاشرتی اقدار کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں اور انہوں نے اپنی بد عنوانیوں سے ملک کو مقروض اور معیشت کو کھوکھلا کر دیا ہے۔

انھوں نے کہا جماعت اسلامی سراج الحق کی قیادت میں ’’اسلامی پاکستان ۔خوشحال پاکستان‘‘کی جدوجہد جاری رکھے گی۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے جماعت اسلامی ضلع اسلام آباد کے نا ظمین یو نین کو نسلز کے اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔اس مو قع پر خالد فارو ق ،میاں محمد رمضان ،نمیرحسن مدنی اورسید تنو یر شاہ اور حا مد اطہر نے بھی خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

زبیر فارو ق خان نے کہا ملک میں کرپشن کا زہر اوپر سے نیچے تک سرایت کر چکا ہے۔بیرون ملک کرپٹ حکمرانوں ،سابق جرنیلوں، ججوں سمیت پاکستانیوں کے کھربوں روپے کے اثاثے ہیں،جماعت اسلامی کی کرپشن فری پاکستان تحریک قوم کو کرپشن کے خلاف کھڑا کرنے اور کرپٹ نظام کو اکھیڑ پھینکنے کی تحریک ہے۔ اس تحریک کے نتیجہ میں کرپشن کے زہر سے قوم کو نجات دلائی جائے گی۔انھوں نے کہا ملک اسلام اور کلمہ طیبہ کیلئے بنا تھاناموس رسالت سے لے کر نظریہ پاکستان اور اسلامی تہذیب وثقافت اور اسلامی اقدار کی حفاظت کیلئے کسی بھی قربانی سے گریز نہیں کریں گے۔