اعجاز چوہدری نے انٹر پارٹی انتخابات میں پنجاب کی صدارت کیلئے چوہدری سرور کی حمایت کا اعلان کر دیا

پارٹی گروپنگ پر یقین رکھتا ہوں نہ کسی گروپ کا حصہ ہوں،نظریاتی اور غیر نظریاتی کی تقسیم کرنا پارٹی پیغام کے منافی ہے‘ اجلاس سے خطاب `

جمعہ 18 مارچ 2016 22:34

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سابق صدر اعجاز احمد چوہدری نے انٹر پارٹی انتخابات میں پنجاب کی صدارت کے لئے چوہدری سرور کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی گروپ بندی پر یقین رکھتا ہوں اور نہ ہی میں کسی گروپ کا حصہ ہوں ،پارٹی دوستوں کی اکثریت رائے کو مدنظر رکھتے ہو ئے صرف پنجاب کی صدرات کے لیے چوہدری سرور کی حمایت کا اعلان کیا ہے اس کے علاوہ پارٹی میں ہر سطح ُپر اپنے دوستوں کیساتھ بھر پور تعاون کریں گے ،ہم خیال پارٹی رہنماؤں نے اتفاق رائے سے فیصلہ کیا ہے کہ انٹراپارٹی انتخابات میں مرکزی عہدے پر انتخاب میں حصہ لوں۔

صوبے بھر سے آئے ہو ئے پا رٹی رہنماؤں کے اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے اعجاز چوہدرینے کہا کہ میری جد وجہد کا مقصد پارٹی کارکنا ن کی عزت وعظمت کو برقرار رکھنا ہے اور گراس روٹ سطح پر رابط قائم کر کے مخلص کارکنا ن کو عہدوں پر لے کر آنا ہے اور انہیں اسمبلیوں میں پہنچانے کے لیے تیار کر نا ہے۔

(جاری ہے)

چوہدری محمد سرور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اعجاز احمد چوہدری اور انکی ٹیم نے جس طرح میر ے اوپر اعتماد کا اظہار کیا میں انکا شکریہ ادا کرتا ہوں میں کار کنو ں کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔

اعجاز احمد چوہدری اور انکی ٹیم نے جس طرح دھرنا تحریک کی کامیابی میں کردار ادا کیا وہ تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائیگا، اگر پی ٹی آئی کو آرگنائز کر لیا تو کوئی جماعت بھی پی ٹی آئی کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔

متعلقہ عنوان :