آئی جی پنجاب کا9پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات

جمعہ 18 مارچ 2016 22:34

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2016ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے 9پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے ۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق ایس پی / ریجنل آفیسر سی ٹی ڈی ساہیوال عارف شہباز خان وزیر کو چیف ٹریفک آفیسر فیصل آباد کی خالی آسامی پر،تقرری کے منتظر ڈی ایس پی محمد شاہد عباس کو ڈی ایس پی (پی ایچ پی) پنجاب لاہورکی خالی آسامی پر،تقرری کے منتظرڈی ایس پی احسان الحق کو ڈی ایس پی ٹریفک پنجاب لاہور کی خالی آسامی پر ،ڈی ایس پی انارکلی سٹی ٹریفک پولیس لاہور محمد ریاض کو ڈی ایس پی ٹریفک پنجاب لاہور کی خالی آسامی پر،تقرری کے منتظر ڈی ایس پی محمد طارق کوڈی ایس پی انارکلی سٹی ٹریفک پولیس لاہور ،ڈی ایس پی ٹریفک چکوال ضیغم عباس کو ڈی ایس پی ٹریفک وی وی آئی پی ، سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کی خالی آسامی پر ،تقرری کے منتظر ڈی ایس پی شفیق الرحمان کو ڈی ایس پی وی وی آئی پی سیکیورٹی III- لاہور کی خالی آسامی پر، ڈی ایس پی شاہدرہ سٹی ٹریفک پولیس لاہور اصغر علی کو ڈی ایس پی (پی ایچ پی)پنجاب لاہورکی خالی آسامی پر جبکہ ایس ڈی پی او سرگودھا روڈ فیصل آبادڈی ایس پی محمد امجد کو سنٹرل پولیس آفس پنجاب لاہور میں رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :