حکومت سندھ کی دلچسپی کے سبب صحت کے شعبے میں دیگر صوبوں سے ذیادہ ترقی حاصل کی ہے۔ صوبائی وزیر صحت
جمعہ 18 مارچ 2016 22:40
سکھر ۔ 18مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 مارچ۔2016ء) وزیر صحت سندھ جام مہتاب ڈھر نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کی دلچسپی اور سنجیدگی کے سبب صوبے میں صحت کے شعبے میں دیگر صوبوں سے ذیادہ ترقی ہو ئی ہے اور پبلک سیکٹر میں ڈائلاسزاور ٹرانسپلانٹیشن کی شروعات حکومت سندہ ہی کا کارنامہ ہے۔SIUTکے ہونیوالے پروگرام میں پنجاب، کے پی کے اور بلوچستان صوبوں کے وزراء کو مدعوکیا جائیگا ، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمعہ کوسندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن(SIUT)شبلانی سینٹرسکھر کے ہنگامی دورے کے دوران کیا۔
صوبائی وزیر نے اسپتال کے آپریشن تھیڑ اور مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور اسپتال میں جاری ترقیاتی کاموں کا بھی جائزہ لیا۔(جاری ہے)
اس موقع پر ڈاکٹر ادیب رضوی ، کمشنر سکھر ڈویڑن محمد عباس بلوچ ، ڈائریکٹر سکھر آئی بی اے نثار احمد صدیقی اور دیگر بھی موجود تھے۔وزیر صحت سندھ جام مہتاب ڈھر نے ڈاکٹر ادیب رضوی کو یقین دہانی کرائی کہ حکومت سندھ انسانیت کی بلا تفریق خدمت کرنے والے ادارے SIUT کی ہر ممکن مدد جاری رکھے گی۔
انھوں نے مزید کہا کہ حکومت سندھ 100ڈائلاسز مشینیں خرید رہی ہے جن میں سے 50مشینیں SIUT کو دی جائیں گی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ سندھ کے سرکاری اسپتالوں میں موجودکروڑوں کی مالیت کی مشینری کو کارگر اور فعال بنانے اور ڈاکٹرز کو اپنی ڈیوٹیوں کا پابند کرنے کے لئے سنجیدہ کو ششیں کی جارہی ہیں اور ان کی جانب سے اسپتالوں کے ہنگامی دورے اسی سلسلے کی کڑی ہیں۔انھوں نے کہا کہ پی پی حکومت صحت کے شعبے کو اولیت دے رہی ہے اس کی واضح مثال یہ ہے کہ گمبٹ کے سرکاری اسپتال میں جگر کی پیوند کاری کی جارہی ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر ادیب رضوی نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شمالی سندھ میں یہ پہلا تجربہ ہے کہ پانچ سال کے عرصے میں سکھر کے سینٹر نے بہت ترقی کی ہے اور اب SIUTشبلانی سینٹر سکھر 24گھنٹے کام کر رہا ہے ،روزانہ 900مریضوں کا ڈائلاسز کیا جارہا ہے اور او پی ڈی میں روزانہ چھ سے سات سو تک مریضوں کا معائنہ کیا جا رہا ہے جبکہ ایمرجنسی سروسز 24گھنٹے جاری ہیں اورماہانہ 30سے 40لاکھ روپیہ صرف جینریٹر سسٹم پر خرچ ہو رہا ہے۔ ڈاکٹر ادیب رضوی نے بتایا کہ ملک میں 32فیصدڈائلاسزز اور75فیصد ٹرانسپلانٹیشن SIUTکر رہا ہے۔ ادارے میں بغیر رنگ اور نسل کی تفریق کے انسانیت کی خدمت کی جارہی ہے۔ پنجاب ، بلوچستان، خیبر پختونخواہ اورکشمیر سمیت افغانستان ، ایران اور دیگر ممالک کے لوگ بھی علاج کیلئے یہاں آتے ہیں اور یہ اعزاز سندھ کے حصے میں آیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے کراچی بار ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات
-
روس ایک وسیع مارکیٹ ہے ، پاکستانی برآمد کنندگان تجارت کو فروغ دے کر کثیر زرمبادلہ حاصل کر سکتے ہیں، وفاقی وزیرجام کمال خان
-
گورنر سندھ کا حیدرآباد میں آئی ٹی پروگرام کے آغازکا اعلان
-
بجلی ایک ماہ کیلئے 5 روپے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی
-
اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوںمیں خوف وہراس پھیل گیا
-
نادرانے عوام کی سہولت کے لئے ارجنٹ درخواست پر شناختی کارڈ ڈلیوری کی مدت کم کرکی15دن کردی
-
گورنر سندھ سے کراچی بار ایسوسی ایشن کے وفد کی صدر عامر نواز وڑائچ کی قیادت میں ملاقات
-
الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا اشارہ دیدیا
-
اٹک پولیس کی کارروائی ،بھاری مقدار میں منشیات برآمداور 7 ملزمان گرفتار
-
گورنر سندھ سے کراچی بار ایسوسی ایشن کے وفد کی صدر عامر نواز وڑائچ کی قیادت میں ملاقات
-
ججز کے خط نے ہمارے موقف کی تائید کردی، لطیف کھوسہ
-
سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن کی زیرصدارت محکمہ ٹرانسپورٹ کا اعلی سطح اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.