فارمر فیسٹیول اینڈ نیشنل کانفرنس ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک27 مارچ کو منعقد ہوگی، افتتاح وزیر اعلیٰ سندھ کرینگے

جمعہ 18 مارچ 2016 22:42

سکھر ۔ 18مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 مارچ۔2016ء) فارمر فیسٹیول اینڈ نیشنل کانفرنس ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک27 مارچ 2016 کو خیرپور کالج آف ایگریکلچر انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اور سچل آڈیٹوریم ہال خیرپور میں منعقد ہوگی جس کا افتتاح وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کریں گے ۔یہ فیصلہ ڈپٹی کمشنر خیرپور فیاض احمدجتوئی کی زیر صدارت ڈی سی آفس میں ہونے والے اجلاس کے دوران کیا گیا ۔

اجلاس میں انجمن تاجران،، لائیواسٹاک،ایجوکیشن ، ایگریکلچر، سوشل ویلفیئر، جنگلات،اسکاؤٹس اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلا س میں کالج کے پرنسپل ڈاکٹر پروفیسر محمد ابراہیم کیریو، اور محمد اسماعیل نے بتایا کہ زرعی نمائش میں مختلف محکموں کی جانب سے کسانو ں، ھاریوں ، کھجور کے گروورز اور زراعت کے بارے میںآ گہی کے سلسلے میں مختلف اسٹال لگائے جائیں گے جبکہ ایگریکلچر کانفرنس سچل آڈیٹوریم ہال میں منعقد کی جائے گی جس میں مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ ہونگے اس سلسلے میں فیسٹیول اور کانفرنس کی تمام تر تیاری اور انتظامات جاری ہیں انہوں نے اجلاس میں شرکت کونے والے افسران سے اپیل کی کہ وہ فیسٹیول کو کامیاب بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں ۔

متعلقہ عنوان :