امریکا میں وزیراعظم کیخلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے مقامی نیوز ایجنسی کی 18 مارچ کو جاری کی گئی خبر من گھڑت اور بے بنیاد ہے،نیب

جمعہ 18 مارچ 2016 22:44

امریکا میں وزیراعظم کیخلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے مقامی ..

اسلام آباد ۔ 18 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 مارچ۔2016ء) قومی احتساب بیورو (نیب) نے مقامی نیوز ایجنسی کی طرف سے امریکا میں وزیراعظم کیخلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے 18 مارچ کو جاری کی گئی خبر کی سختی سے تردید کی ہے اور کہا ہے کہ یہ خبر من گھڑت اور بے بنیاد ہے۔

(جاری ہے)

قومی احتساب بیورو انفرادی مقدمات کو میڈیا میں زیر بحث نہ لانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے تاہم نیب کو اس بات کا احساس ہے کہ کچھ غیر ذمہ دار عناصر صحافت کے بھیس میں سکینڈلز اور سنسنی خیز افواہیں پھیلا رہے ہیں۔

نیب یہ واضح کرنا چاہتا ہے کہ ایسا کوئی اقدام زیر غور نہیں ہے۔ نیب توقع رکھتا ہے کہ ذمہ دارانہ صحافت کے اصولوں کو مدنظر رکھا جائے گا اور کسی بھی خبر کو شائع کرنے سے پہلے اس کی تصدیق یقینی بنائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :