گزشتہ روز افغانستان کی شکست پر مایوسی، کوچ انضمام الحق نے پاک بھارت میچ پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 18 مارچ 2016 23:04

گزشتہ روز افغانستان کی شکست پر مایوسی، کوچ انضمام الحق نے پاک بھارت ..
کولکتہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔7مارچ2016ء ) گزشتہ روز افغانستان کی شکست پر مایوسی کے باعث کوچ انضمام الحق نے پاک بھارت میچ پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق رویتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سلسلے میں میچ کولکتہ میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس میچ کے حوالے سے سابق کرکٹرز اور تجزیہ نگاروں کی جانب سے اپنا تجزیہ پیش کیا جا رہا ہے۔ تاہم اس حوالے سے جب پاکستان کے سابق کپتان انضمام الحق سے میڈیا نے تجزیہ دینے کی درخواست کی تو انہوں نے اس حوالے سے دلچسپی کا اظہار نہیں کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انضمام الحق کل اپنی ٹیم افغانستان کی سری لنکا کے ہاتھوں شکست پر مایوس ہیں اور اسی باعث انہوں نے پاک بھارت میچ پر اپنا تجزیہ دینے سے معذرت کی۔

متعلقہ عنوان :