پیمکو اور یو ایس ایڈ ایگریکلچر، ڈیری اور گوشت کی صنعت کی بہتری کے لئے مل کر پالیسی ریفارمز پر کام کریں گے،مفاہمتی یاداشت پر دستخط

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 19 مارچ 2016 02:11

پیمکو اور یو ایس ایڈ ایگریکلچر، ڈیری اور گوشت کی صنعت کی بہتری کے لئے ..

لاہور(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19مارچ۔2016ء)پنجاب ایگریکلچر اینڈ میٹ کمپنی اور امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی کے پنجاب انیبلنگ انوائرمنٹ پراجیکٹ (USAID-PEEP) کے نمائندگان نے آج ایک مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے ہیں جس کے مطابق دونوں ادارے مل کر زراعت ، ڈیری اور گوشت کی صنعت کی بہتری کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کران شعوبوں کی ترقی، پالیسی ریفارمز کی ترویج اور اداروں کی بہتری کے لئے مل کر کام کریں گے۔

لاہور میں ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے USAID پنجاب کے صوبائی ڈائریکٹر ڈاکٹر مائلز ٹوڈر (Dr. Miles Toder) کا کہنا تھا کہ آ ج طے ہونے والی مفاہمتی یاداشت اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ دونوں ادارے زرعی پالیسی میں مثبت تبدیلیوں اور ان پر بر وقت عمل درآمد سے صوبہ پنجاب کے زرعی کاروبار ی ماحول میں بہتری کے خواہاں ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پیمکو ،اور پیپPEEP پنجاب کے زرعی اور گوشت کی صنعت میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لئے مل کر کام کریں گے اور ایسی تبدیلیاں لائیں گے جس سے دونوں شعوبوں میں روزگار کے مواقع قائم کیے جا سکیں۔

پالیسی ڈائیلاگ کے ذریعہ USAID-PEEP اور PAMCO ان تمام اسٹیک ہولڈرز کو ان شعوبوں میں کام کرنے کےلئے پلیٹ فارم مہیا کریں گے۔یہ ڈائیلاگ بہتر پالیسیوں کے ذریعہ ان تین سیکٹرزکی ترقی کے لئے مدد گار ثابت ہوگا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹیو آ فیسر پنجاب ایگریکلچر اینڈ میٹ کمپنی، محمد الیاس غوری کا کہنا تھا کہ مشترکہ کوششیں اور ذرائع مل کر دونوں اداروں کو اس قابل بنائیں گے کہ وہ پالیسی ریفارمز کو تیز کر سکیںتا کہ مطلوبہ سیکٹر میں بر آمداد کے اہداف کو حاصل کیا جا سکے۔

USAID-PEEP پندرہ ملین ڈالر کا پانچ سالہ پراجیکٹ ہے جس کا مقصد صوبہ پنجاب میں قانون سازی اور اس کے عمل درآمد میں بہتری لا کر ڈیری، لائیو سٹاک اور ہارٹیکلچر کے سیکٹر زمیں سرمایہ کاری کو فروغ دینا اور اس کے ذریعہ سے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے جبکہ پنجاب ایگریکلچر اینڈ میٹ کمپنی ایک حکومتی ادارہ ہے جسکا مقصد گوشت اور ہارٹیکلچر کی مصنوعات کی پیداوار، پروسیسنگ اور مارکیٹنگ کو بین الاقوامی قوانین اور کوالٹی کے معیار کو مد نظر رکھتے ہوئے پبلک- پرائیویٹ شراکت داری کے ذریعے پایہ تکمیل تک پہنچانا ہے۔