عالمی مارکیٹ میں چائے کی قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صنعتوں کی چائے کی قمیت میں 10 تا 15 فیصد کمی
ہفتہ 19 مارچ 2016 11:04
اسلام آباد ۔ 19 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 مارچ۔2016ء) عالمی مارکیٹ میں چائے کی قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صنعتوں نے چائے کی قمیت میں 10 تا 15 فیصد کمی کر دی ہے۔
(جاری ہے)
پاکستان ٹی ایسوسی ایشن (پی ٹی اے) کے چئیرمین محمد شکیل جان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دنیا بھر میں چائے پیدا کرنے والے ملک کینیا چائے کی فی کلو قیمت گزشتہ چند ماہ کے دوران 3 تا 3.20 ڈالر فی کلو تک کم ہو گئی ہے جو اس سے پہلے 3.5 تا 4 ڈالر فی کلو تک بڑھ چکی تھی۔
انہوں نے کہا کہ عالمی منڈیوں میں چائے کی قیمتوں کا فائدہ صارفین تک منتقل کرنے کے لئے چائے تیار کرنے والی مقامی صنعتوں نے قمیتوں میں 10 تا 15 فیصد کی کمی کر دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی منڈیوں میں چائے کی قیمتوں میں کمی سے فائدہ حاصل کرتے ہوئے مقامی اداروں نے بہترین معیار کی چائے درآمد کرنا شروع کی ہے تاکہ صارفین کو بھر پور ذائقہ فراہم کیا جا سکے۔مزید تجارتی خبریں
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
-
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.