ٹی20ورلڈکپ کا اہم ترین میچ کولکتہ میں بونداباندی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 19 مارچ 2016 11:43

ٹی20ورلڈکپ کا اہم ترین میچ کولکتہ میں بونداباندی

کولکتہ(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19مارچ۔2016ء)پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی 20ورلڈ کپ کے سب سے اہم مقابلے سے قبل کو لکتہ کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی شروع ہوگئی ،ماہرین نے شام تک وقفے وقفے سے بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

(جاری ہے)

ایڈن گارڈنز میں آج ہونے والے مقابلے میں بارش کی خبر کے بعد شائقین فکر مند ہوگئے ہیںجبکہ شہر کا موسم اور بھی بہتر ہوگیا ہے۔موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ شام تک وقفے وقفے سے بارش کی پیش گوئی کی ہے،آج بھی شہر کے بعض علاقوں میں تیز بارش شروع ہوگئی ہے تاہم امید کی جارہی ہے کہ پاک بھارت میچ برسات سے متاثر نہیں ہوگا۔