مشرف کے وارنٹ جاری ہوئے تو انٹرپول کے ذریعے واپس لائیں گے۔رانا ثناءاللہ کی بڑھک

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 19 مارچ 2016 11:43

مشرف کے وارنٹ جاری ہوئے تو انٹرپول کے ذریعے واپس لائیں گے۔رانا ثناءاللہ ..

گوجرانوالا (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19مارچ۔2016ء) پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اگر عدالت نے پرویز مشرف کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے اور وہ وطن واپس نہ آئے تو انہیں انٹر پول کے ذریعے واپس لایا جائے گا۔

(جاری ہے)

گوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو میں رانا ثنا اللہ کا کہناتھاکہ متحدہ قومی موومنٹ پر ”را“ سے فنڈنگ لینے کا الزام نیا نہیں ہے، وزیر داخلہ نے کمیٹی بنادی ہے، ٹھوس ثبوت پر مقدمہ چلایا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ حقوق نسواں بل سے متعلق علماءکا رویہ درست نہیں ہے، علماءکرام کو خط لکھ دیا ہے، اگر قرآن و سنت کے لحاظ سے اس میں غلطی ہے تو ترمیم کے لئے تیار ہیں۔رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ عدالت نے کسی بھی مقدمے میں مشرف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم نہیں دیا، وارنٹ جاری ہوئے تو انٹرپول کے ذریعے واپس لائیں گے۔

متعلقہ عنوان :