متحدہ عرب امارات کی نجی ایئرلائن کا مسافر طیارہ روس میں گر کر تباہ، 62 افراد ہلاک
حادثہ خراب موسم باعث پیش آیا‘ لینڈنگ کے دوران طیارہ پہلے زمین سے ٹکرایا اور پھر ٹکروں میں تقسیم ہوگیا،ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ
ہفتہ 19 مارچ 2016 11:46
ماسکو/دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 مارچ۔2016ء ) دبئی سے روس جانے والا متحدہ عرب امارات کی نجی ایئرلائن 'فلائی دبئی' کا مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں عملے کے 6 ارکان سمیت 62 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بوئنگ 737 طیارہ روس کے جنوبی شہر روستو آن ڈان کے ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہوا۔
مقامی وزارت ایمرجنسی کی ترجمان مرینا کوسٹیوکووا کا کہنا تھا کہ طیارے میں 55 مسافر اور عملے کے چھ ارکان سوار تھے، جبکہ پرواز دبئی سے روستو آن ڈان آرہی تھی۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمارے پاس حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے حوالے سے کوئی اطلاعات نہیں ہیں۔روسی میڈیا کے مطابق حادثہ کا شکار ہونے والا طیارہ دبئی کی ایئرلائن ’فلائی دبئی‘ کا تھا، جبکہ حادثہ خراب موسم کے باعث پیش آیا۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
-
غزہ سے ملنے والی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کیے جانے کا دعوی
-
فلسطینیوں پرمظالم پر امریکی جامعات میں احتجاج شدت اختیارکرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.