جرمنی کے سابق وائس چانسلر اور وزیر خارجہ گیڈو ویسٹر ویلے انتقال کر گئے

ہفتہ 19 مارچ 2016 11:48

جرمنی کے سابق وائس چانسلر اور وزیر خارجہ گیڈو ویسٹر ویلے انتقال کر ..

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 مارچ۔2016ء ) جرمنی کے سابق وائس چانسلر اور وزیر خارجہ گیڈو ویسٹر ویلے انتقال کر گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمنی کے سابق وائس چانسلر اور وزیر خارجہ گیڈو ویسٹر ویلے انتقال کر گئے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ بات جرمن دارالحکومت برلن میں ویسٹرویلے فاوٴنڈیشن کی جانب سے بتائی گئی ہے۔ اْن کی عمر 54 برس تھی اور وہ ایک طویل عرصے سے خون کے سرطان میں مبتلا چلے آ رہے تھے۔ اْنہیں گزشتہ سال نومبر میں حالت خراب ہو جانے پر ہسپتال لے جایا گیا تھا اور وہیں اْن کا انتقال ہو گیا۔ ویسٹر ویلے جرمنی کی فری ڈیموکریٹک پارٹی ایف ڈی پی کے سربراہ بھی رہے۔

متعلقہ عنوان :