سربیا میں1300 کے قریب تارکین وطن اب بھی پھنسے ہوئے ہیں،وزیر داخلہ نیبوڑسا اسٹیفانووچ

ہفتہ 19 مارچ 2016 11:50

بلغراد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 مارچ۔2016ء)سربیا کے وزیر داخلہ نیبوڑسا اسٹیفانووچ نے کہا ہے کہ اْن کے ملک میں بلقان کی ریاستوں کی جانب سے سرحدیں بند کیے جانے کے بعد 1300کے قریب غیرقانونی تارکینِ وطن ابھی بھی پھنسے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسٹیفانووچ کا کہنا ہے کہ سرحدوں پر اضافی فوج اور پولیس کی گشت کے بعد سے نئے مہاجرین کی آمد پوری طرح روک دی گئی ہے۔

سرب وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ اْن کا ملک یورپی یونین اور ترکی کے درمیان طے پانے والی ڈیل کو تسلیم کر لے گا کیونکہ اِس ڈیل سے مہاجرین کے بحران کا حل ممکن ہے۔ بلقان کے ملکوں نے رواں مہینے کی آٹھ تاریخ کو اپنی سرحدیں بند کر دیں تھیں تا کہ مغربی یورپ کا رخ کرنے والے مہاجرین کا راستہ روکا جا سکے۔