سربیا میں1300 کے قریب تارکین وطن اب بھی پھنسے ہوئے ہیں،وزیر داخلہ نیبوڑسا اسٹیفانووچ
ہفتہ 19 مارچ 2016 11:50
بلغراد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 مارچ۔2016ء)سربیا کے وزیر داخلہ نیبوڑسا اسٹیفانووچ نے کہا ہے کہ اْن کے ملک میں بلقان کی ریاستوں کی جانب سے سرحدیں بند کیے جانے کے بعد 1300کے قریب غیرقانونی تارکینِ وطن ابھی بھی پھنسے ہوئے ہیں۔
(جاری ہے)
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسٹیفانووچ کا کہنا ہے کہ سرحدوں پر اضافی فوج اور پولیس کی گشت کے بعد سے نئے مہاجرین کی آمد پوری طرح روک دی گئی ہے۔
سرب وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ اْن کا ملک یورپی یونین اور ترکی کے درمیان طے پانے والی ڈیل کو تسلیم کر لے گا کیونکہ اِس ڈیل سے مہاجرین کے بحران کا حل ممکن ہے۔ بلقان کے ملکوں نے رواں مہینے کی آٹھ تاریخ کو اپنی سرحدیں بند کر دیں تھیں تا کہ مغربی یورپ کا رخ کرنے والے مہاجرین کا راستہ روکا جا سکے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
اسرائیل کا شام پرراکٹ حملہ،معمولی نقصان کی اطلاع
-
ساحل پرگم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
-
بھیڑوں میں آپس کی لڑائی روکنے کیلئے انوکھا طریقہ متعارف
-
چینی سائنسدانوں نے پھول سے خوبصورت ہیرا بنا لیا
-
چین، 41 ویں وائی فانگ بین الاقوامی پتنگ میلے کا آغاز، آسمان رنگین پتنگوں سے بھر گیا
-
امریکہ میں فائرنگ، 5 طلبا زخمی، ملزم فرار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.