ایران مین تیل کی صنعت کو قومیائے جانے کا دن

ہفتہ 19 مارچ 2016 11:58

تہران ۔ 19 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 مارچ۔2016ء) ایران میں کل تیل کی صنعت کو قومیائے جانے کی پینسٹھویں سالگرہ منائی گئی اس موقع پر ایران کی حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ 19مارچ 1951 کی تاریخ ملت ایران کے اذہان میں ہمیشہ زندہ رہے گی، یہ وہ تاریخی دن تھا جب ایران میں ڈاکٹر محمد مصدق کی حکومت نے تیل کی صنعت کو قومیائے جانے کا اعلان کرکے تیل کی دولت کی لوٹ کھسوٹ میں مصروف حکومت برطانیہ کی اجارہ داری کو ایران سے عملا" ختم کردیا۔

۔

(جاری ہے)

اور 19 مارچ سن 1951 کو تیل کی صنعت کو قومیائے جانے کا بل پارلیمنٹ نے منظور کرلیا - گیارہ فروری 1979 کواسلامی انقلاب کی کامیابی کے ساتھ ہی ایران کی تیل کی صنعت کو عملی طور پر قومیا لیا گیا۔تیل کی صنعت میں کام کرنے والے محنت کش افراد نے عراق کی جانب سے مسلط کردہ جنگ اور مغرب کی جانب سے اقتصادی بائیکاٹ کے باوجود ایسی تاریخ رقم کی جیسے ہرگز فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ آج تیل کی صنعت مکمل طور سے ملک و قوم کی ترقی اور پیشرفت کی علامت بنی ہوئی ہے۔ 19 مارچ کا دن قومی سطح پر منایا جاتا ہے اور ہر سال اس دن ایران میں عام تعطیل ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :