عدالتی فیصلے کے بعد اونٹاریو کے آدمی نے ڈاکٹر کی مدد سے موت کو گلے لگا لیا

ہفتہ 19 مارچ 2016 11:58

اونٹاریو ۔ 19 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 مارچ۔2016ء) اونٹاریو میں پہلے آدمی کو ڈاکٹر کی مد سے موت کو گلے لگانے کی اجازت دے دی گئی۔ اور وہ وفات پا گیا۔ اس کے خاندان کے افراد کا کہنا ہے کہ ایک مدت سے بیمار چلا آ رہا شخص آج صبح بڑے سکون اور وقار سے اس جہان سے گزر گیا۔ عدالت کے ڈاکٹروں کو اس کی موت میں مدد دینے کے فیصلہ سے تقریباً 24 گھنٹے بعد اس کی وفات ہوئی۔

(جاری ہے)

یہ اونٹاریو میں اپنی نوعیت کا پہلا اور کیوبک سے باہر کینیڈا میں تیسرا ایسا واقعہ ہے۔ اس کے خاندان کی طرف سے آج یہ بیان جاری کیا گیا۔ " آج ہمارے پیارے شوہر، والد اور دادا مسٹر اے۔ بی بڑے سکون اور وقار سے اپنے معالج ڈاکٹروں کی مدد سے اس جہان فانی سے رخصت ہو گئے۔ یہ ان کی اپنی زندگی اور موت کے لئے ان کا اپنا انتخاب تھا اور اس انتخاب میں ان کو ہمارا غیر مشروط تعاون حاصل تھا۔ ہم ان کے روشن خیال اور ہمدرد معالجوں کے علاج و نگہداشت ، راہنمائی اور طبی معاونت کے انتہائی مشکور ہیں۔

متعلقہ عنوان :