ایران اور روس کے وزرائے خارجہ کی ٹیلیفونک گفتگو

ہفتہ 19 مارچ 2016 11:58

تہران ۔ 19 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 مارچ۔2016ء) ایران اور روس کے وزرائے خارجہ نے شام میں جنگ بندی کے بارے میں ٹیلفون پر بات چیت کی ہے- ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں شام کی تازہ ترین صورتحال اور جنگ بندی سے متعلق سیاسی مذاکرات کے عمل، انسان دوستانہ امداد اور دہشت گرد گروہوں کے خلاف جنگ کی ضرورت کے بارے میں تبادلہ خیال کیا - ظریف اور لاوروف نے اس گفتگو میں اسی طرح دونوں ملکوں کے درمیان مسلسل اور منظم بات چیت اور تبادلہ خیال کی ضرورت پر بھی تاکید کی ۔

متعلقہ عنوان :