کینیڈا میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث جنوری کے مقابلے میں فروری کے دوران صارفین کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریہ میں 0.6فیصد کی کمی اور گزشتہ سال کے مقابلے میں 1.4فیصد کا اضافہ

ہفتہ 19 مارچ 2016 11:58

اوٹاوا۔ 19 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 مارچ۔2016ء) کینیڈا میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث جنوری کے مقابلے میں فروری کے دوران صارفین کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریہ میں 0.6فیصد کی کمی جبکہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 1.4فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

سرکاری اعدادو شمار کے مطابق گیسولین کیلئے علاوہ گزشتہ سال کے مقابلے میں فروری کے دوران کنزیومر پرائس انڈیکس میں 1.9فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ جنوری کے مقابلے میں 2فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔فروری 2015ء کے دوران گیسو لین کی قیمت میں 13.1فیصد کی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے اور حکومت نے کہا ہے کہ صارفین کیلئے قیمتوں میں کمی کا مجموعی سبب گیسولین کی قیمت میں ہونے والی نمایاں کمی ہے ۔

متعلقہ عنوان :