الفیصل انڈر16- اوپن فٹ بال ٹورنامنٹ 23 مارچ سے شروع ہوگا،

ہفتہ 19 مارچ 2016 12:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مارچ۔2016ء)الفیصل انڈر16- فٹ بال اوپن ٹورنامنٹ 23 مارچ سے کراچی کمپنی فٹ بال گراؤنڈ میں شروع ہوگا، ٹورنامنٹ کا افتتاح الفیصل فٹ بال کلب کے سرپرست اعلیٰ محمد نصیب خان کریں گے، الفیصل فٹ بال کلب کے صدر محمد شدیر نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں سولہ ٹیموں کو رکھا جائے گا اور ٹورنامنٹ کی انٹر فیس 1500 روپے مقرر کی گئی ہے اور ریفری کے فیصلے کو تسلیم کیا جائے گا،اور ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے کی خواہش رکھنے والی ٹیموں کے عہدیدار اپنی، اپنی ٹیموں کے ناموں کا اندراج (کل) پیر تک محمد شدیر فون نمبر0300-5040392 پر کروا دیں۔