قومی نیٹ بال کوچنگ اینڈ ایمپائرنگ کورس 25 مارچ سے شروع ہوگا

ہفتہ 19 مارچ 2016 12:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مارچ۔2016ء)پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے قومی نیٹ بال کوچنگ اینڈ ایمپائرنگ کورس 25 مارچ سے پی ایس بی کوچنگ سنٹر کراچی میں شروع ہوگا، پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ کورس کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، کورس میں ملک بھر سے کوچر اور ریفریز شرکت کریں گے، یہ کورس 27 مارچ تک جاری رہے گا،