ہالی ووڈ فلم ”دی اینگری برڈ“ 20 مئی کوسینما گھروں کی زینت بنے گی

ہفتہ 19 مارچ 2016 12:28

ہالی ووڈ فلم ”دی اینگری برڈ“ 20 مئی کوسینما گھروں کی زینت بنے گی

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مارچ۔2016ء)اینگری برڈ کی شرارتوں اور مستیوں سے بھرپور تھری ڈی اینی میٹڈ فلم ”دی اینگری برڈ“ کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے، فلم 20 مئی کو سلور اسکرین کی زینت بنے گی۔

(جاری ہے)

کلے کیٹس اور فرجل ریلے کی مشترکہ ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں مشہور زمانہ اینگری برڈز ویڈیو گیم کے شوخ و چنچل اینی میٹڈ کردار اپنی شرارتوں کے ذریعے دیکھنے والوں کو محظوظ کرتے دکھائی دینگے۔فلم میں اپنی آواز کا جادو جگانے والوں میں جیسن سیڈیکش، جوش گیڈ، ڈینی مک برائیڈ، بل ہیڈر، مایا روڈولف اور ٹونی ہیل سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔جان کوہن اور کیتھرین ونڈر کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم 20مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔