ملا اختر منصور نے تمام دھڑوں کو اختلافات ختم کرنے اور متحد ہو کر افغان حکومت کے خلاف لڑنے کا پیغام دیدیا
ہفتہ 19 مارچ 2016 12:28
کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مارچ۔2016ء) افغانستان میں طالبان کے امیر ملا اختر منصور نے تمام دھڑوں کو اختلافات ختم کرنے اور ان کی قیادت میں متحد ہو کر افغان حکومت کے خلاف لڑنے کا پیغام دیا ہے میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنے پیغام میں افغان طالبان امیر نے دعویٰ کیا کہ طالبان یہ جنگ جیت رہے ہیں اور پہلے کے مقابلے میں بہت بہتر حالت میں ہیں۔
واضح رہے کہ امریکا نے 2001 میں افغانستان پر حملہ کرکے طالبان حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا ‘کئی سالوں تک جاری رہنے والی کشیدگی میں اس وقت تیزی آگئی جب 2014 کے آخر میں امریکی اور اس کی اتحادی نیٹو افواج نے افغانستان سے فوج کے انخلا کا فیصلہ کیا اور شدت پسندوں سے نبردآزما ہونے کا معاملہ ناتجربہ کار افغان فورسز پر چھوڑ دیا۔(جاری ہے)
طالبان کے حملوں میں گزشتہ سال موسم گرما کے دوران یکایک تیزی آگئی جس کا مقابلہ افغان حکومت نے بڑے پیمانے پر ملٹری آپریشنز سے کیا۔
دوسری جانب افغان صدر اشرف غنی رواں ماہ کے اوائل میں طالبان کے نمائندوں سے افغان امن مذاکرات کی بحالی کیلئے پرعزم تھے تاہم گزشتہ ہفتے طالبان نے ایک بیان کے ذریعے مذاکرات میں شریک ہونے سے انکار کردیا۔افغانستان کو اسلامی امارات قرار دیتے ہوئے ملا اختر منصور نے کہا کہ موجودہ وقت میں تمام کوششیں طالبان کو متحد کرنے کے حوالے سے ہونی چاہئیں۔یاد رہے کہ افغان طالبان، سابق امیر ملا عمر کی ہلاکت اور ملا اختر منصور کے نئے امیر مقرر ہونے کے بعد مختلف دھڑوں میں تقسیم ہوگئے تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
مدینہ منورہ سمیت متعدد سعودی شہروں میں طوفانی بارش کے بعد سیلابی صورتحال
-
آئندہ توہین عدالت پر جیل بھیجیں گے‘ ڈونلڈ ٹرمپ پر ہزاروں ڈالر کا جرمانہ
-
کینیڈا میں خالصتان تحریک شدت اختیارکرگئی
-
سعودی کابینہ نے پاکستان کے ساتھ انسداد دہشت گردی تعاون کے معاہدے کی منظوری دے دی
-
منی پور میں خواتین نے 11 مسلح افراد کو فورسز کی حراست سے چھڑالیا
-
اقوام متحدہ کا امریکی جامعات کے طلبہ مظاہرین کے خلاف پولیس ایکشن پر اظہار تشویش
-
بھارت،ویو کے باعث کلاس روم کو سوئمنگ پول میں تبدیل کردیا گیا
-
متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی
-
واٹس ایپ نے بھارت میں اپنے آپریشن بند کرنے کے دھمکی دے دی
-
امریکہ کی جانب سے نام نہاد ’’حد سے زیادہ پیداوار ‘‘ایک جھوٹا بیانیہ ہے ، چین
-
حرمین انتظامیہ کی زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت
-
اہلیہ پر کرپشن کے الزامات، ہسپانوی وزیراعظم کا استعفی نہ دینے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.