ضرورت پڑی تو فوج چند گھنٹوں میں دوبارہ شام پہنچ جائیگی ‘ پیوٹن

ہفتہ 19 مارچ 2016 12:30

ضرورت پڑی تو فوج چند گھنٹوں میں دوبارہ شام پہنچ جائیگی ‘ پیوٹن

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مارچ۔2016ء) روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ شام میں تعینات بیشتر روسی فوجی دستوں کے انخلا کے باوجود اگر بھی ضرورت پڑی تو روس کے فوجی دستے چند گھنٹوں کے اندر دوبارہ شام پہنچا دئیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

کریملن میں منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے روسی صدر نے کہا کہ روس کے کچھ فوجی بدستور شام میں موجود رہیں گے جو صدر بشار الاسد کی حامی افواج کو ان کی پیش قدمی میں مدد دینے کیلئے کافی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ شام میں جاری تصادم میں اضافہ نہیں چاہتے اور پرامید ہیں کہ شامی حکومت اور حزبِ اختلاف کے گروہ عقل استعمال کریں گے اور کسی امن معاہدے پر متفق ہوجائیں گے۔کریملن میں ہونے والی تقریب شام سے لوٹنے والے روسی فوجیوں کے اعزاز میں منعقد کی گئی تھی جس میں 700 سے زائد روسی فوجی اہلکار اور افسران شریک تھے۔

متعلقہ عنوان :