بہترمحسوس کررہاہوں، دو چار روز میں معائنہ کراؤں گا، پرویزمشرف

ہفتہ 19 مارچ 2016 12:38

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 مارچ۔2016ء) سابق صدر جنرل (ریٹائرڈ) پرویز مشرف نے کہا ہے بہت بہتر محسوس کررہاہوں، دو چار روز میں معائنہ کراؤں گا۔پاکستان میں بیمار پرویز مشرف نے دبئی پہنچ کر میڈیکل چیک اپ منسوخ کردیا اور سیاسی سرگرمیاں شروع کردیں۔

(جاری ہے)

پرویز مشرف نے دبئی میں پارٹی عہدیداروں سے ملاقات کی، ہشاش بشاش مشرف اپنے مخصوص انداز میں خود چلتے ہوئے آئے، ڈیڑھ گھنٹے جاری رہنے والی ملاقات میں انہوں نے کسی درد کی شکایت نہیں کی۔اس ملاقات میں کسی کو موبائل فون یا کیمرا لے کر جانے کی اجازت نہیں تھی۔ صحت سے متعلق سوال پر انہوں نے جواب دیا کہ بہت بہتر محسوس کررہاہوں، دو چار روز میں ڈاکٹر سے معائنہ کراؤں گا۔

متعلقہ عنوان :