دنیا بھر سمیت پاکستان میں بھی آج ’ارتھ آور‘ منایا جائے گا
سمیرا فقیرحسین ہفتہ 19 مارچ 2016 12:38
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19مارچ 2016ء) : دنیا بھر سمیت آج پاکستان میں بھی ارتھ آور منایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق ارتھ آور دنیا بھر میں آب و ہوا میں آنے والی تبدیلی سے متعلق لوگوں میں شعور اُجاگر کرنے کے لیے منایا جاتا ہے۔
(جاری ہے)
ڈبلیو ڈبلیو ایف کا یہ سالانہ ایونٹ ایک گھنٹے کے لیے اپنی تمام لائٹس بند کرنے کے لیے لوگوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے، اس ایونٹ کا مقصد لوگوں میں مستقبل میں سیارے کے تحفظ کے لیے شعور اجاگر کرنا ہے، پاکستانی وقت کے مطابق ارتھ آور رات ساٹھے 8 بجے سے ساڑھے 9 بجے تک منایا جائے گا۔
ارتھ آور میں بجلی اور توانائی کا کم سے کم استعمال کیا جاتا ہے جبکہ دنیا بھر کے کئی حصوں میں ارتھ آور کے پیش نظر بجلی بند بھی رکھی جاتی ہے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ آج پاک بھارت کا زبردست ٹاکرا ہونے والا ہے جس کو دیکھ کر یوں محسوس ہوتا ہے کہ پاک بھارت عوام اس دورانیے میں چاہے سب کچھ بند کردیں ٹی وی بند نہیں کریں گے۔ پاک بھارت میچ کے باعث پاکستان اور بھارت میں ارتھ آورمنائے جانے کے امکانات نہایت کم دکھائی دیتے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
آئی ایم ایف کے ساتھ آنے والے دنوں میں بڑے پروگرام کی طرف جارہے ہیں،محمد اورنگزیب
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.