پاک بھارت میچ سماجی میڈیا پر پاک بھارت شائقین آمنے سامنے

ہفتہ 19 مارچ 2016 12:48

کولکتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 مارچ۔2016ء) پاک بھارت میچ سماجی میڈیا پر پاک بھارت شائقین آمنے سامنے ہیں ، ادھر گوگل ڈوڈل پر بھی زور کے جوڑ کا رنگ چڑھ گیا۔پاکستان بمقابلہ بھارت زور کا جوڑ ہائی وولٹیج میچ میں روایتی حریفوں کا دنگل ہر کرکٹ شائق نے آج کے میچ کو اپنا ہی نام دیا ہے۔

(جاری ہے)

دنیا کرکٹ کے دو بڑے حریف کولکتہ کے میدان میں آمنے سامنے ہونگے، سماجی میڈیا پر کرکٹ شائقین نے دنگل لگا لیا ہے۔

ٹوئٹر پر انڈیا ورسز پاکستان ٹرینڈ پہلے نمبر پر ہے۔شائقین نے آفریدی کو پیغام دیا کہ لالہ بتا دو گھر میں گھس کر کیسے مارتے ہیں۔ فیس بک پربھی صارفین پاکستانی ٹیم کی حوصلہ افزائی کرنے میں مصروف ہیں۔ ادھر گوگل ڈوڈل پر پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں چھائی ہوئی ہیں۔ ہائی وولٹیج میچ کے لیے گوگل نے اپنا ڈوڈل بدل لیا ہے