ویمنز ورلڈ ٹی 20 کے گروپ اے کے میچوں میں نیوزی لینڈ نے آئرلینڈ اور آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کے خلاف فتح حاصل کرلی

ہفتہ 19 مارچ 2016 12:48

چندی گڑھ، ناگپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 مارچ۔2016ء) ویمنز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے گروپ اے کے میچوں میں نیوزی لینڈ نے آئرلینڈ اور آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کے خلاف فتح حاصل کرلی۔ویمنز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے گروپ اے کے دو میچ کھیلے گئے جس میں پہلا مقابلہ آئرلینڈویمن کا نیوزی لینڈ ویمن سے ہوا جبکہ دوسرا مقابلہ آسٹریلیا ویمن کا مقابلہ جنوبی افریقہ ویمن سے ہوا۔

پہلے میچ میں نیوزی لینڈ ویمن نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کی طرف سے سوزی بیٹس نے 60 گیندوں پر 82 رنز کی اننگز کھیلی۔صوفی ڈیوائن نے 34 گیندوں پر 47 رنز بنائے اور اسوبیل جوائس کی بال پر اسٹمپ ہو گئیں۔نیوزی لینڈ نے 20 اوورز میں 178 کا ہدف دیا۔ہدف کے تعاقب میں آئرلینڈ کی جانب سے اسوبیل جوائس نے 33 گیندوں پر 28 رنز بنا کر کامیاب بلے باز رہیں۔

(جاری ہے)

آئرلینڈ کی پوری ٹیم 84 رنز پر آوٴٹ ہوگئی یوں نیوزی لینڈ نے یہ میچ 93 رنز سے اپنے نام کرلیا۔نیوزی لینڈ کی ایرن برمنگھم نے آئرلینڈ کی دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔سوزی بیٹس میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔دوسری میچ میں جنوبی افریقہ ویمن نے اپنے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔جنوبی افریقا کی جانب سے ڈین وان نی کرک نے 47 گیندوں ہر 45 رنز کی اننگز کے بدولت 103 رنز کا ہدف دے دیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے ایلیس پیری اور لورین چیٹل نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ آسٹریلیا کی ایلکس بلیک ویل نے 46 گیندوں پر42 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹیم کو جیت سے ہمکنار کردیا۔ آسٹریلیا ویمن ٹیم نے جنوبی افریقہ ویمنز کے 103 رنز کے ہدف کو4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔