پی ایس ایف میں سکواش کی بحالی کیلئے سیریز کے انعقاد کا فیصلہ
ہفتہ 19 مارچ 2016 12:48
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 مارچ۔2016ء)ایک زمانہ تھا جب کرکٹ اور ہاکی سے قبل اسکواش ہوا کرتا تھا اور ہم اس کے بادشاہ تھے' ان خیالات کا اظہار پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے بنیادی محرک سلمان سرور بٹ نے کراچی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔سلمان سرور بٹ کنونشن سینٹر کراچی میں جہانگیرخان اور جان شیر خان جیسے اسکواش کے عظیم کھلاڑیوں، جنھوں نے دہائیوں تک دنیا میں راج کیا، کو متحرک کرنے کے لیے کنونشن سینٹر کراچی میں موجود تھے جہاں انھوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔
انھوں نے پرعزم انداز میں کہا کہ اس کھیل کی دوبارہ بحالی ہوسکتی ہے جس کے لیے انھوں نے عظیم کھلاڑیوں اور اسکواش کے چمپینز کے درمیان سیریز شروع کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جو پاکستان اور مصر کے کھلاڑیوں کے درمیان 4 اپریل سے پاکستان ائرفورس (پی اے ایف) میوزیم میں شروع ہوگی۔(جاری ہے)
پاکستان اسکواش فیڈریشن کے سینئر نائب صدر ائر وائس مارشل (ریٹائرڈ) سید رضی نواب نے سرور سلمان بٹ اور عظیم جہانگیر خان کی موجودگی میں تقریب کی سربراہی کی۔
جہانگیر خان کا کہنا تھا کہ'اس ایونٹ کاحصہ بننے پر بڑی خوشی ہے بالخصوص فیڈریشن کے ساتھ جو وڑن بھی رکھتی ہے اور کچھ نیاکرے گی، مجھے یقین ہے کہ ہمارے پاس ملک میں اب بھی ٹیلنٹ موجود ہے اور یہ نوجوانوں کو صرف موقع دینے کی بات ہے'۔سابق عالمی چمپیئن کا کہنا تھا کہ'ایک وقت تھا کہ اسکواش کی دنیا میں صرف پاکستانی کھلاڑی نمایاں ہوتے تھے اور میرے اور جان شیر کے درمیان ہم نے سب کچھ جیتا لیکن آج سرفہرست دس کھلاڑیوں میں ایک بھی ہم سے نہیں اور ہم یقینی طورپر اس کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں'۔سیریز 'مستقبل کو مدنظر رکھتیہو' پاکستان کے ماضی کو یاد کرنے کے لیے میلے کے طرز پر انعقاد کیا جائے گا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
کاکول میں سخت ٹریننگ،بعض کھلاڑیوں نے تھکاوٹ کے باعث کرسی پر بیٹھ کر نماز ادا کی
-
میامی اوپن ٹینس مینز سنگلز،گریگور دیمتروف اور الیگزینڈرزویروف سیمی فائنل میں پہنچ گئے
-
قومی فٹبال ٹیم کے فارورڈ کھلاڑی فرید اللہ کی انجری کی کامیاب سرجری
-
میامی اوپن ٹینس ویمنز سنگلز،ایلینا ریباکینااور ڈینیئل کولنز فائنل میں پہنچ گئیں
-
کپتانی صرف فیلڈ تک محدود ذمہ داری نہیں ہوتی، شان مسعود
-
آل پاکستان رمضان کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے مقابلے اسلام آباد میں جاری
-
ارجنٹائن کے اسٹارفٹبالرلیونل میسی نے اپنی عمر کی وجہ سے ریٹائرمنٹ کا امکان مسترد کردیا
-
لندن،انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،لیگ میں کل مزید 7 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
آئی پی ایل 2024ء: وریندر سہواگ نے ایم ایس دھونی کو ’بزرگ‘ کہہ دیا
-
افغان سپنر مجیب الرحمان انجری کے باعث آئی پی ایل سے باہر
-
کبھی کبھی سوچتا ہوں کیا آئی پی ایل کرکٹ بھی ہے؟، روی ایشون کی اشتہاری شوٹ کرنے والے کھلاڑیوں پر تنقید
-
کپتان کی ممکنہ تبدیلی، پی سی بی نے شاہین آفریدی کو اندھیرے میں رکھا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.