دارالحکومت میں کھیلوں کے فروغ اور سہولیات کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائینگے ، شیخ ا نصر

ہفتہ 19 مارچ 2016 12:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 مارچ۔2016ء) اسلام آباد میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے میئر شیخ ا نصر نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں کھیلوں کے فروغ اور عوام کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائینگے ، پلے گراؤنڈز کو اپ گریڈ کیا جائیگا ، قائداعظم گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئے بھرپور تعاون کرینگے ، امید ہے کہ قومی ٹیم پاک بھارت کرکٹ میچ میں قوم کی توقعات کے مطابق رزلٹ دے گی ، اسلام آباد میں ہاکی کی ترقی کیلئے بھی اپنا کردار ادا کروں گا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں پہلے انویٹیشنل ٹی ٹونٹی انڈور گرلز ہاکی ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل اختر نواز گنجیرا ، وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر و ٹورنامنٹ پرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین ملک مہربان اور اسلام آباد ہاکی ایسوسی ایشن کے چیئرمین شہریار خان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

شیخ انصر نے کہا ک پاک بھارت کرکٹ میچ میں قومی ٹیم کی بہتر کارکردگی کیلئے پرامید ہیں شاہد آفریدی بہترین کھلاڑی ہیں میچ میں کامیابی کیلئے پرعزم ہیں انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں کھیلوں کے فروغ کیلئے نہ صرف اقدامات کئے جائینگے بلکہ پلے گراؤنڈز کو بھی اپ گریڈ کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی ترقی کیئے ہم اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کرینگے