وزیر اعلی کا ورلڈ کپ ٹی 20 ٹورنا منٹ میں بھارت کے خلاف میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار

قومی کرکٹ ٹیم بھارت کو ہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے، قوم کی دعائیں قومی کھلاڑیوں کے ساتھ ہیں، شہباز شریف

ہفتہ 19 مارچ 2016 12:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 مارچ۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ورلڈکپ ٹی 20 ٹورنامنٹ میں روایتی حریف بھارت کیخلاف میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کیلئے نیک خواہشات کااظہارکیا ہے اور کہا ہے پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم بھارت کو ہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے - پاکستانی قوم کو ورلڈ کپ ٹی 20 کے اس اہم میچ میں قومی کرکٹ ٹیم سے بہت سی تواقعات وابستہ ہیں-پوری قوم کی دعائیں اور نیک خواہشات قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں -انہوں نے کہا کہ پریشر گیم میں قومی ٹیم کو اپنی تمام صلاحیتوں اور مہارت کا بھرپورمظاہرہ کرنا ہو گا-جیت کے لئے قومی کھلاڑیوں کو میدان میں جذبے اورعزم کے ساتھ اترنا ہے-امید ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم بھارت کے خلاف میچ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے روایتی حریف کو شکست سے دوچار کرے گی

متعلقہ عنوان :