اداکارہ ماہ نور پاؤں کا گھٹنا نکلنے کے باعث ” عاشق کنگلے “ سے بھی آؤٹ ہو گئیں

ہفتہ 19 مارچ 2016 12:59

اداکارہ ماہ نور پاؤں کا گھٹنا نکلنے کے باعث ” عاشق کنگلے “ سے بھی آؤٹ ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مارچ۔2016ء ) اداکارہ ماہ نور پاؤں کا گھٹنا نکلنے کے باعث تماثیل تھیٹر کے اسٹیج ڈرامہ ” عاشق کنگلے “ سے بھی آؤٹ ہو گئیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اداکارہ ماہ نور تماثیل تھیٹر میں زیرنمائش اسٹیج ڈرامہ ”عاشق کنگلے “ کے دوران بیک اسٹیج پر ریہرسل میں مصروف تھیں کہ اچانک وہ اپنا توازن برقرار نہ رکھ پانے کے باعث گر پڑیں جس سے ان کے بائیں پاؤں کا جوڑ نکل گیا جس پر اداکارہ ماہ نور کو فوری طور پر قریبی نجی ہسپتال لیجایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کے پاؤں پر پلستر چڑھا کر ان کو گھر میں آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔اب ماہ نور تماثیل تھیٹر کے اسٹیج ڈرامہ میں پرفارم نہیں کر سکیں گی ۔