سینئر اداکارہ فرزانہ تھیم کی خوشی بختی ، کراچی راس آگیا

ڈرامہ سیریل ” دل برباد “ اور ” بابل کا آنگنا نہ چھوٹے “ مقبولیت کے عروج پر پہنچ گئیں

ہفتہ 19 مارچ 2016 12:59

سینئر اداکارہ فرزانہ تھیم کی خوشی بختی ، کراچی راس آگیا

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مارچ۔2016ء) سینئر اداکارہ فرزانہ تھیم کی خوشی بختی ، کراچی راس آگیا ، دو ڈرامہ سیریل مقبولیت کے عروج پر پہنچ گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور سے کراچی شفٹ ہونے کے بعد اداکارہ فرزانہ تھیم مسلسل ڈرامہ سیریل میں کام کرنے میں مصروف ہیں ۔فرزانہ تھیم کی ڈرامہ سیریل ” دل برباد “ اور ” بابل کا آنگنا نہ چھوٹے “ نے بھرپور عوامی پذیرائی حاصل کر لی ہے ۔

(جاری ہے)

ڈرامہ سیریل ” دل برباد “ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے اس کی قسطیں 200سے بڑھا کو 300کر دی گئی ہیں ۔ مذکورہ ڈرامہ سیریل میں فرزانہ تھیم ”غبو “کا کردار ادا کر رہی ہیں ۔ جبکہ دوسری ڈرامہ سیریل ”بابل کا آنگنا نہ چھوٹے “ کی اب تک 40 قسطیں نجی ٹی وی چینل سے آن ائیر ہو چکی ہیں ۔ اس ڈرامہ سیریل میں بھی فرزانہ تھیم مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں اور قوی امکان ہے کہ اس ڈرامے سیریل کی مقبولیت کے باعث اس کی قسطوں میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے ۔ ڈرامہ سیریل ” بابل کا آنگنا نہ چھوٹے “ کی 100قسطیں ہیں اور اس کے ڈائریکٹر تحسین خان ہیں ۔