اداکارہ و ماڈل زارا ملک نے مقامی ہوٹل میں اپنی 26 ویں سالگرہ منائی

ہفتہ 19 مارچ 2016 12:59

اداکارہ و ماڈل زارا ملک نے مقامی ہوٹل میں اپنی 26 ویں سالگرہ منائی

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مارچ۔2016ء ) اداکارہ و ماڈل زارا ملک نے گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں اپنی 26 ویں سالگرہ منائی ۔ سالگرہ کی تقریب میں شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات سمیت دیگر شعبہ زندگی سے وابستہ افراد کے ساتھ زارا ملک کے قریبی دوستوں نے بھی شرکت کی ۔

(جاری ہے)

زارا ملک نے اپنی 26ویں سالگرہ کا کیک کاٹ کر خود تمام مہمانوں میں تقسیم کیا ۔اس موقع پر مہمانوں نے زارا ملک کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد کے ساتھ تحائف بھی پیش کیے ۔ تقریب میں مہمانوں کے لئے کھانے کا بھی انتظام کیا گیا تھا ۔ جبکہ سالگرہ کی تقریب میں زارا ملک کے قریبی دوستوں نے بھنگڑا ڈال کر خوشی کا اظہار کیا ۔