فلپائن ‘ سرکاری دستوں اور عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں آٹھ افراد مارے گئے

ہفتہ 19 مارچ 2016 13:05

منیلا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مارچ۔2016ء)فلپائن میں سرکاری دستوں اور عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں آٹھ افراد مارے گئے ۔

(جاری ہے)

فوج کے ایک ترجمان نے بتایا کہ دارالحکومت منیلا سے ایک ہزار کلومیٹر دور واقع خولو جزیرے پر ہونے والی اس جھڑپ میں 16 فوجیوں کے ساتھ دہشت گرد گروپ ابو سیاف کے 6 ارکان زخمی ہو گئے۔ زخمی ہونے والوں میں اس گروپ کا ایک سینئر رہنما رادولان ساحرون بھی شامل ہے جس کے سر کی قیمت ا مریکا نے ایک ملین ڈالر مقرر کر رکھی ہے۔