کراچی میں پولیس کی کارروائیاں، 4 دہشتگرد ہلاک‘2 گرفتار
ہفتہ 19 مارچ 2016 13:14
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 مارچ۔2016ء) کراچی میں پولیس کی کارروائیاں جاری، پولیس نے منگھو پیر، محمود آباد نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشتگرد مار ڈالے جبکہ 2 دہشگردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان سے برآمد ہونے والی خود کش جیکٹ اور ڈھائی کلو وزنی بم بی ڈی ایس کی جانب سے ناکارہ بنادیا گیا۔
(جاری ہے)
نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں سیکیورٹی اداروں کی کارروائی کے دوران مقابلے میں 2 دہشتگردوں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ ملزمان کے زیر استعمال مکان سے ڈھائی کلو وزنی تیار بم برآمد ہوا جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنادیا ہے۔
محمود آباد میں پولیس مقابلے میں 2 دہشتگرد مارے گئے ہیں۔ مارے جانیوالے دہشتگردوں کے قبضے سے برآمد ہونیوالی خودکش جیکٹ کو بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنا دیا ہے۔ خودکش جیکٹ میں دس کلو بارودی مواد، بال بیرنگ اور نٹ بولٹ شامل تھے۔منگھوپیرغازی گوٹھ میں پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران دہشتگردوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 موٹر سائیکل سوار دہشتگرد زخمی حالت میں گرفتار کرلئے گئے جو بعد میں دم توڑ گئے۔ اتحاد ٹاوٴن سے بھی پولیس نے 2 دہشتگردوں کو ہینڈ گرنیڈ اور اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.