پاک بھار ت ٹاکرا، گرین شرٹس کے پاس تاریخ دہرانے کا سنہری موقع موجود

ہفتہ 19 مارچ 2016 13:24

پاک بھار ت ٹاکرا، گرین شرٹس کے پاس تاریخ دہرانے کا سنہری موقع موجود

کولکتہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔19مارچ2016ء ) پاکستان اور بھارت کے مابین آ ج کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں شیڈول ٹاکرے میں گرین شرٹس کے پاس ایک بار پھر تاریخ دہرانے کا موقع موجود ہے ۔

(جاری ہے)

گرین شرٹس نے 2011ء کے ففٹی اوور ورلڈ کپ میں آج ہی کے دن آسٹریلیا کو شکست دے کر اس کا مسلسل 2ورلڈ کپس اور 34میچز میں ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ توڑا تھا اور اب شاہینوں کے پاکس ایک اور سنہری موقع موجودہے کہ وہ بھارت کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر شکست دے کر آئی سی سی ایونٹس میں پاکستان کو بھارت کیخلاف پہلی فتح سے ہمکنار کرائیں۔