ٹی ڈی پی اے بہت عمدگی سے کا م کر رہی ہے اوربین الا اقوامی تجارتی نما ئشوں کو پرومو ٹ کر رہی، چیئرمین پی ٹی اے

ہفتہ 19 مارچ 2016 13:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 مارچ۔2016ء) گلزار فیروز ، چیرمین، پی ٹی اے (سینٹرل) نے کہا ہے کہ وہ جناب سلیم ما نڈوی وا لا ، چیرمین ، سینٹ اسٹینڈنگ کمیٹی برا ئے فنا نس کا بیان دیکھ کر بہت حیران ہو ئے کہ ٹی ڈی پی اے کو بند کر دینا چا ہیے۔ انھوں نے کہا کہ سلیم ما نڈوی وا لانہ تو TDAPکے کا م کی کارکردگی کے بارے میں کچھ جا نتے ہیں اور نہ ان کا ٹریڈ با ڈیز سے کو ئی تعلق ہے تو وہ ایسا بیان کیسے دے سکتے ہیں۔

گلزار فیروز نے کہا کہ TDAP بہت عمدگی سے کا م کر رہی ہے اوربین الا اقوامی تجارتی نما ئشوں کو پرومو ٹ کر رہی ہے جیسا کہ TDAP نے پی ٹی اے کی 6 سے زیادہ عا لمی نما ئشوں پر زرِ تلافی دی اور ہمیشہ ایکسپور ٹرز کے اصل مسا ئل کو حل کر نے میں تعا ون اور مدد کی۔

(جاری ہے)

انھوں نے مزید کہا کہ جناب ایس ایم منیر نے بحیثیت چیف ایگزیکٹو کا چا رج لینے کے بعد TDAP کو کرپشن سے پا ک ادارہ بنا دیا ہے اور اسی طرح گز شتہ ایکسپو۔

2015 میں بڑی مقدار میں اخرا جات میں بچت کی جو کہ حقیقی طور پر کا میاب رہی اور بہت سے غیر ملکی تا جر وں نے شر کت کی اور انھوں نے بڑے ایکسپورٹ آرڈر بھی دیے۔ لیکن سلیم ما نڈوی وا لا ان تما م حقا ئق سے بے خبر ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ چار سا ل قبل جب TDAP میں بڑے پیمانے پر کرپشن تھی اور کئی افسران بشمول اس وقت کے چیف ایگزیکٹو گرفتار ہوئے ، جن کے مقدمات نیب میں زیر التوا ہیں ، اس وقت سلیم ما نڈوی وا لاصا حب کبھی نہیں بو لے ۔

میں سلیم ما نڈوی وا لا کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ آ ئیں اور کو ئی بیان دینے سے پہلے ٹریڈ با ڈیز کے چیرمینز سے مل کر ان کی را ئے لیں۔ میں امید کر تا ہو ں کے سلیم ما نڈوی وا لاپنے فا رغ وقت میں مجھ سے ملیں گے اور معا ملہ زیر بحث لا ئیں گے۔انھوں مزید کہا کہ اگر ایکسپورٹس کم ہو ئیں تو کیا سلیم ما نڈوی وا لاکے پا س ہمسا یہ مما لک اور کینیڈا کے با رے میں اعدادو شمار ہیں جہاں% 10 - 20 ایکسپورٹ میں کمی آ ئی ہے ۔ یہ عا لمی کساد با زاری ہے اور پا کستا ن بھی اس کی لپیٹ میں ہے۔

متعلقہ عنوان :