کراچی سے تعلق رکھنے والے سرمایہ کاروں نے پاکستانی فلموں میں سرمایہ کاری کر دی

دو سال میں ایک سو کے قریب فلمیں بنائی جائیں گی ،پاکستان کے ساتھ عالمی مارکیٹ میں بھی ریلیز کیا جائیگا ‘ ذرائع

ہفتہ 19 مارچ 2016 13:31

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مارچ۔2016ء) کراچی سے تعلق رکھنے والے سرمایہ کاروں نے پاکستانی فلموں میں سرمایہ کاری کر دی ، دو سال میں ایک سو کے قریب فلمیں بنائی جائیں گی جنہیں پاکستان کے ساتھ عالمی مارکیٹ میں بھی ریلیز کیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق کراچی کے مختلف سرمایہ کاروں نے پاکستانی فلموں کی کامیابی کے ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے پہلی مرتبہ بڑی تعداد میں فلموں میں سرمایہ کاری کی ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ 2016ء اور 2017ء تک ایک سو کے قریب فلمیں بنائی جائیں گی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان فلموں کو پاکستان کے ساتھ انٹرنیشنل مارکیٹ میں بھی ریلیز کرنے کے لئے منصوبہ سازی کی جائے گی ۔