اداکارہ و ماڈل سویرا شیخ نے برائیڈل شو میں اول پوزیشن حاصل کر لی

ہفتہ 19 مارچ 2016 13:31

اداکارہ و ماڈل سویرا شیخ نے برائیڈل شو میں اول پوزیشن حاصل کر لی

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مارچ۔2016ء) اداکارہ و ماڈل سویرا شیخ نے برائیڈل شو میں اول پوزیشن حاصل کر لی ۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں ایک ملٹی نیشنل کمپنی نے برائیڈل شو کا اہتمام کیا جس میں ملک بھر سے ماڈلز نے شرکت کی تاہم شو میں موجود ججز نے اداکارہ و ماڈل سویرا شیخ کو سب سے بہترین برائیڈل قرار دیتے ہوئے ان کو اول پوزیشن کا حق دار قرار دیا ۔

(جاری ہے)

برائیڈل مقابلہ جیتنے پر سویرا شیخ کو تاج پہنانے کے ساتھ 25ہزار روپے نقد انعام بھی دیا گیا ۔