دو روزہ لاہور صوفی فیسٹیول کی تیاریاں عروج پر

ہفتہ 19 مارچ 2016 13:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 مارچ۔2016ء)دو روزہ لاہور صوفی فیسٹیول کی تیاریاں عروج پرپہنچ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور آرٹس کونسل الحمراء اور اٹلس ایسٹ مینجمنٹ کے زیر اہتمام دو روزہ لاہور صوفی فیسٹیول کا انعقا د26تا27مارچ 2016ء بروز ہفتہ اور اتوارکو لاہور آرٹس کونسل میں منعقد ہو رہا ہے جس میں صوفی ازم، صوفی کلچر، صوفی میوزک اورصوفی ڈرامہ پر مختلف سیشن میں دانشو اور مفکرین اظہار کریں گے۔

(جاری ہے)

اس صوفی فیسٹیول میں صوفی ڈانس، صوفی میوزک ،قوالی ،ڈرامہ اور نمائش کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔