قومی جذبات کو مجروح کرنے پر ”سربجیت“کا ایگزیکٹیو پروڈیوسر گرفتار، شوٹنگ روک دی گئی

ہفتہ 19 مارچ 2016 13:37

قومی جذبات کو مجروح کرنے پر ”سربجیت“کا ایگزیکٹیو پروڈیوسر گرفتار، ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 مارچ۔2016ء) ایشوریا رائے بچن اور رندیپ ہدا کی فلم ”سربجیت “ تنازعات کا شکار ہوگئی۔ممبئی مرر کی رپورٹ کے مطابق سر بجیت کے آخری شیڈول کی شوٹنگ ممبئی کے علاقے بھنڈی بازا میں جاری تھی جب اچانک مقامی افراد کی جانب سے ہنگامہ آرائی شروع کی گئی۔

(جاری ہے)

درحقیقت فلمساز امنگ کمار کی جانب سے بھنڈی بازار میں پاکستان کا سیٹ لگایا گیا تھا جس میں سربجیت کے وکیل اویس شیخ کو تقریر کرتے اور امن کا پیغام دیتے ہوئے دکھایاجانا تھا۔

پس جیسے فلمبندی شروع ہوئی تو ،قامی افراد پلے کارڈ اٹھائے احتجاج کرنے لگے۔ انکا کہنا تھا کہ ان کے جذبات کو مجروح کیا جا رہا ہے۔مظاہرین نے اردو زبان میں لکھے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔بعد از پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے فلم کے ایگزیکٹیو پروڈیوسر ظفر مہدی کو گرفتار کر لیا اور فلم کی شوٹنگ روک دی۔ تاہم انھیں دو گھنٹے سے ذیادہ حوالات میں بند رکھنے کے بعد رہا کر دیا گیا