امیتابھ بچن نے نواسی نیویا نندا کا جعلی ٹویٹر اکاؤنٹ بنانے والوں کو خبردار کر دیا

ہفتہ 19 مارچ 2016 13:44

امیتابھ بچن نے نواسی نیویا نندا کا جعلی ٹویٹر اکاؤنٹ بنانے والوں کو ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 مارچ۔2016ء)میگا سٹار امیتابھ بچن کی نواسی نیویا نندا بولی ووڈ میں قدم رکھنے کیلئے تیاریوں میں مصروف ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال میں متعدد افراد کی جانب سے سٹار کڈ نیویا نندا کے نام سے مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹویٹر پرجعلی اکاؤنٹ بنائے گئے۔

(جاری ہے)

میگا سٹا رجو اپنے اہلخانہ کیلئے خصوصی لگاؤ رکھتے کے علم میں جیسے ہی یہ بات آئی توانھوں نے ایسا کرنے والوں کو خبردار کر دیا۔

امیتابھ بچن کی جانب سے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اپنی ٹویٹ میں کہا گیا کہ ان کی نواسی نیویا نندا ٹویٹر استعمال نہیں کرتیں لہٰذا ان کے نام پرجو بھی اکاؤنٹ بنائے گئے ہیں وہ تمام جعلی ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ نیویا کے نام سے اکاؤنٹ بنانے والے ایسا کرنے سے باز رہیں۔ واضح رہے میگا سٹار کی صاحبزادی شویتا بچن نند ا نکھل نندا کی اہلیہ ہیں