کراچی : پولیس مقابلے میں خودکش بمبار سمیت کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 19 مارچ 2016 13:46

کراچی : پولیس مقابلے میں خودکش بمبار سمیت کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد ..

کراچی(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19مارچ۔2016ء) کراچی کے علاقے محمود آباد کشمیرکالونی اور منگھوپیر میں پولیس مقابلے میں خودکش بمبار سمیت کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، دہشتگردوں کے قبضے سے خودکش جیکٹ،دستی بم اور دیگراسلحہ برآمد کرلیا گیا۔تفصیلا ت کے مطابق کراچی میں محمود آباد کے علاقے کشمیر کالونی میں حساس اداروں کی نشاندہی پر پولیس نے رات گئے کارروائی کی، پولیس جونہی علاقے میں داخل ہوئی تو دہشتگردوں نے فائرنگ شروع کردی، پولیس کی جوابی کارروائی میں کالعدم تنظیم کے دو دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے خودکش جیکٹ، دستی بم اور دیگراسلحہ برآمد کرلیا گیا، دوسری جانب منگھو پیر کے علاقے غازی گوٹھ میں پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے مقابلہ ہوگیا۔

(جاری ہے)

فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے، پولیس کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کی شناخت مہتاب اور رشید کے نام سے ہوئی ہے۔ ہلاک دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔

جبکہ دونوں دہشتگرد کریکرحملوں ، اغوا اور دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث تھے۔ کارروائی کے دوران اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔دریں اثناءنیوکراچی اور اتحاد ٹاﺅن میں قانون نافذکرنے والے اداروں نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش سمیت 5ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔منگھوپیر کے غازی گوٹھ میں سرچ آپریشن کے بارے میں پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے بکتر بند گاڑی پر دستی بم سے حملہ کیا، دہشت گردوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں4دہشت گردہلاک ہوگئے۔