بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ اسلام آباد سے جدہ جانے والی پرواز کی روانگی میں11 گھنٹے کی تاخیر ، عمرہ کے لیے جانے والے زائرین کو مشکلات کا سامنا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 19 مارچ 2016 13:49

بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ اسلام آباد سے جدہ جانے والی پرواز کی روانگی ..

اسلام آباد(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19مارچ۔2016ء) بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ اسلام آباد سے جدہ جانے والی پرواز کی روانگی میں11 گھنٹے کی تاخیر ، عمرہ کیلئے احرام باندھے مسافر ایئرپورٹ پر انتظار کرتے رہے۔

(جاری ہے)

قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 7539 نے گزشتہ رات 1 بجکر 10 منٹ پر بینظیربھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے جدہ کیلئے روانہ ہونا تھا ، تاہم خراب موسم کے باعث پرواز اڑان نہ بھر سکی ، فلائٹ انکوائری کی جانب سے مسافروں کو صبح 6 بجے کا وقت بتایا گیا ، تاہم 6بجے بھی پرواز روانہ نہ ہو سکی، جس کے بعد روانگی کا وقت11 اور بعد میں 12 بج کر15 منٹ بتایا گیا۔ عمرہ کیلئے سعودی عرب جانے والے مسافروں کو11 گھنٹے سے زائد کا طویل انتظار کرنا پڑا۔

متعلقہ عنوان :