امریکہ کی فوجی تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون جنرل جنگی کمانڈ کی سربراہی کے لیے نامزد

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 19 مارچ 2016 13:49

امریکہ کی فوجی تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون جنرل جنگی کمانڈ کی سربراہی ..

واشنگٹن(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19مارچ۔2016ء) امریکہ کی فوجی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک خاتون جنرل لوری رابنسن کو جنگی کمانڈ کی سربراہی کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی وزیر دفاع ایش کارٹر نے اعلان کیا کہ جنرل لوری رابنسن کو امریکی فوج کی ناردرن کمانڈ کی سربراہی کے لیے نامزد کیا گیا ہے،اس عہدے کا شمار امریکی فوج کے اعلیٰ ترین عہدوں میں ہوتا ہے۔ اس عہدے کی سینیٹ سے توثیق ضروری ہے۔جنرل لوری رابنسن پیسیفک ایئر فورسز کی کمانڈر ہیں اور انھوں نے1982 میں امریکی فضائیہ میں شمولیت اختیار کی تھی، امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں ایک تقریب کے دوران ایش کارٹر کا کہنا تھا کہ جنرل رابنسن، اول ترین خاتون جنگی کمانڈر بھی بن سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :