پاک بھارت میچ کے دوران لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی۔وزارت پانی وبجلی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 19 مارچ 2016 13:50

پاک بھارت میچ کے دوران لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی۔وزارت پانی وبجلی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19مارچ 2016ء) : پاک بھارت ٹاکرا آج شام 7 بجے کولکتہ میں ہونے جا رہا ہے۔ اس حوالے سے وزارت پانی وبجلی نے ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزارت پانی و بجلی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک بھارت میچ کے دوران لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی۔ ترجمان کے مطابق اس حوالے سے تمام ڈسکوز کو بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کرکٹ شائقین کے جوش و جذبے کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے تاکہ لوڈ شیڈنگ کے باعث کرکٹ شائقین کے جذبے اور جنون میں کمی نہ آ سکے۔

متعلقہ عنوان :