کراچی میں قیام امن کا کریڈٹ تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جاتا ہے۔کورکمانڈر کراچی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 19 مارچ 2016 13:50

کراچی میں قیام امن کا کریڈٹ تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جاتا ..

کراچی(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19مارچ۔2016ء) کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے کہا ہے کہ ایئرپورٹ سیکورٹی فورس ایک قابل فخر ادارہ ہے، کراچی میں قیام امن کا کریڈٹ تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جاتا ہے۔

(جاری ہے)

کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نویدمختار نے اے ایس ایف کی پاسنگ آﺅٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی اے ایس ایف کا ہر عمل اس ادارے کی پہچان بنے گا، ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس ہر دم مستعد ہوشیار اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں امن وامان کی صورتحال بہتری کی جانب گامزن ہے، ابھی اور آگے بڑھنا ہے حاصل کردہ اہداف کو مزید مستحکم کرنا ہے، کور کمانڈر کراچی نے اے ایس ایف کی 45ویں بیسک ایوی ایشن سیکیورٹی کورس کی کامیاب تکمیل اور 20 ویں آفیسربیسک ایوی ایشن سیکیورٹی کورس پر مبارکباد پیش کی۔

متعلقہ عنوان :