سرینا ولیمز 15 برس بعد انڈین ویلز ٹینس ویمنز سنگلز فائنل میں پہنچ گئیں،ولیمز کو فیصلہ کن معرکے میں آزارینکا کا چیلنج درپیش ہو گا

ہفتہ 19 مارچ 2016 13:55

کیلیفورنیا ۔ 19 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 مارچ۔2016ء) سٹار امریکن پلیئر اور عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز اور وکٹوریہ آزارینکا پیش قدمی کے تسلسل کو بڑھاتے ہوئے انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز فائنل میں پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

سرینا نے 15 برس بعد ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنانے کا اعزاز حاصل کیا، امریکن پلیئر نے آخری بار 2001ء میں ایونٹ کا فائنل کھیلا تھا۔ کیلیفورنیا میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں سرینا ولیمز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آگنیسکاراڈونسکا کو 6-4 اور 7-6 (7-1) سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں وکٹوریہ آزارینکا نے پلسکووا کو زیر کر کے فائنل تک رسائی حاصل کی۔